مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کا طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے افغان فورسز نے ہرات شہر اور ضلع کاروغ میں طالبان کو پسپا کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے ہرات میں جاری لڑائی میں طالبان پر کاری ضرب وارد کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہرات میں جاری لڑائی میں کم از کم 40 طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ 40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ہم طالبان کے دہشت گردانہ عزآئم کا مقابلہ کریں گے جبکہ ہم مذاکرات کے لئے بھی آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے علماء کا اتفاق ہے کہ طالبان کی جنگ کی مذہبی حیثیت نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ